ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریندر مودی نے مسلسل گیارہویں مرتبہ لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر لہرایا ترنگا جھنڈا

نریندر مودی نے مسلسل گیارہویں مرتبہ لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر لہرایا ترنگا جھنڈا

Thu, 15 Aug 2024 10:28:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)78 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے ترنگا جھنڈا لہرانے کے بعد قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سو سال کی غلامی کے بعد  ہر دور جدوجہد کا رہا ہے۔ عورتیں ہوں، نوجوان ہوں، قبائلی ہوں، سب غلامی کے خلاف لڑتے رہے۔ 1857 کی جنگ آزادی سے پہلے بھی ہمارے پاس بہت سے قبائلی علاقے تھے، جہاں آزادی کی جنگ لڑی گئی۔ آزادی کی جنگ اتنی طویل تھی کہ ظالم حکمرانوں نے عام آدمی پر بے مثال اذیتیں کیں، پھر بھی اس وقت 40 کروڑ کے لگ بھگ اہل وطن نے وہ جذبہ اور وہ طاقت  کا مظاہرہ کیا   کہ آج ہم ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں

وزیراعظم  نریندر مودی  نے آج  یوم آزادی کے موقع پر  مسلسل 11ویں بار ترنگا لہرایا ۔جیسے ہی  پی ایم نے ترنگے کو سلامی دی ، قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں نے آسمان سے وزیراعظم نریندر مودی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی تھی اس موقع پر تقریباً 6000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا  تھا۔ جس میں ملک کے نوجوان، طلبہ، قبائلی، کسان، خواتین، بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے کارکنان، ہندوستانی اولمپک کھلاڑی، نرس دائی، آنگن واڑی کارکنان  وغیرہ شامل  تھے۔


Share: